17 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نے سابق وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی ظفرمحمود کو چئیرمین واپڈا تعینات کردیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد وزیراعظم نے سابق وفاقی سیکرٹری ظفرمحمود کوچیئرمین واپڈا لگانیکی منظوری دیدی، ظفرمحمود جو ایک سینئر بیوروکریٹ ہیں، اس وقت پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، ظفرمحمود وفاقی سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تجارت اور وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی سمیت کئی اہم عہدوں پر خدامات انجام دے چکے ہیں۔