پاکستان
18 اپریل ، 2014

سرگودھا: شیرخوار بچی مرنے کے چندگھنٹے بعد زندہ،گھر میں خوشی کی لہر

سرگودھا: شیرخوار بچی مرنے کے چندگھنٹے بعد زندہ،گھر میں خوشی کی لہر

سرگودھا…سرگودھا میں محنت کش کی6 ماہ کی شیرخوار بچی مرنے کے چندگھنٹے بعد زندہ ہوگئی ،مردہ بچی کو زندہ دیکھ کر ماتم والے گھر میں خوشی کی لہردوڈ گئی۔سرگودھا کے علاقہ ملت آباد کے رہائشی محنت کش کا شف کی 6ماہ کی بیٹی پروین نمونیا کے مرض میں مبتلا ہوکر نڈھال ہوگئی۔مقامی ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو والدین اسے لاہور لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قراردے دیا۔شیر خوار بچی کی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔بچی کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد اسے غسل دیا جارہا تھا کہ وہ رو پڑی۔بچی کے غم میں نڈھال والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔محلے میں مٹھائی تقسیم کرائی گئی۔دادی بھی اپنی پوتی کو والہانہ انداز میں چومتی رہی۔

مزید خبریں :