پاکستان
18 اپریل ، 2014

سعودی عرب کا کھانا خریدنے کی پابندی سے استثنا دینے سے انکار

ریاض… سعودی حکام نے پاکستانی حاجیوں کوسعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی سے استثنا دینے سے انکار کردیا ، فیصلہ برقرار رہا تو حجاج کو تقریباً 700 ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے، وزیر اعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیاہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی سے متعلق خبر پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے ، اس حوالے سے دستاویزات وزیر اعظم کو بھجوادی ہیں۔ سردار یوسف نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ پاکستانی حجاج کو سعودی کمپنیز سے کھانے کی خریداری سے استثنا دلانے کے لیے سعودی حکام کو خط بھی لکھا مگر انہوں نے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے حاجیوں کے لیے ہے۔سردار یوسف نے بتایا کہ انہوں نے سعودی حکام اور سفیر کواس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے ایک اور خط لکھ دیا ہے ،سعودی حکام نے فیصلہ برقرار رکھا تو ہر حاجی کو تقریباً 700ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :