19 اپریل ، 2014
لاہور…سابق صدر پرویز مشرف کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آنے والا خصوصی طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے ،خصوصی طیارے میں پرویز مشرف موجود ہیں،ذرائع کے مطابق وہ کراچی میں اپنی بیٹی سے ملنے آئے ہیں، سابق صدر کراچی میں کچھ دن قیام کریں گے ، اوراس دوران پی این ایس شفا میں میڈیکل ٹیسٹ کرائیں گے۔سابق صدر کی کراچی آمد کے موقع پر ٹریفک روک دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔