پاکستان
19 اپریل ، 2014

حامد میر پر حملے کی آزادنہ انکوائری ہونی چاہئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

حامد میر پر حملے کی آزادنہ انکوائری ہونی چاہئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی…آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جیونیوزکے سینئراینکرپرسن حامدمیرپرحملے کی شدیدمذمت کی ہے۔ جیونیوزکے خصوصی پروگرام کیپٹل ٹاک میں سلیم صافی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ حامد میر پرحملہ افسوسناک ہے۔ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میجر جنرل عاصم باجوہ کاکہناتھاکہ اس واقعے کی آزادنہ انکوائری ہونی چاہیے۔اصل مجرموں کی گرفتاری کے لیے واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔انکوائری میں مکمل مدد فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا ہم سب خطرات کاشکارہیں ان سے مل کر لڑنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیاکہ ماضی میں بھی صحافیوں کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں :