پاکستان
20 اپریل ، 2014

تاثر ہے مشرف کو محفوظ راستے کیلئے مفاہمت ہو گئی ہے،پروفیسر ابراہیم

تاثر ہے مشرف کو محفوظ راستے کیلئے مفاہمت ہو گئی ہے،پروفیسر ابراہیم

پشاور…طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے کراچی جانے سے لگتاہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان مشرف کو محفوظ راستہ دینے کیلئے مفاہمت ہو گئی ہے۔پشاورمیں تقریب سے خطاب میں پروفیسرابراہیم نے کہاکہ پرویز مشرف کے کراچی جانے سے لگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اوریوں لگتا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان مشرف کو محفوظ راستہ دینے کیلئے مفاہمت ہو گئی ہے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ فوج آئین شکن اور غدار کی پشت پناہی چھوڑ کر اسے سزا دے۔پروفیسر ابراہیم کاکہناتھاکہ فوج اورحکومت کاایک پیج پرنہ ہونااورطالبان کے اندرونی اختلافات مذاکرات کیلئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے عوامی مقامات پر حملے نہ کرنے کا بیان خوش آئند ہے تاہم طالبان سے اپیل ہے کہ فوج اور کسی ادارے پر حملوں سے گریز کریں جبکہ فوج سے بھی اپیل ہے کہ عدل و انصاف کا ساتھ دے۔

مزید خبریں :