صحت و سائنس
21 اپریل ، 2014

نمک کا کم استعمال دلائے ہارٹ اٹیک اور فالج سے نجات،ماہرین

نمک کا کم استعمال دلائے ہارٹ اٹیک اور فالج سے نجات،ماہرین

لندن… این جی ٹی…یوں توکھانے میں نمک کا استعمال مزہ دوبالا کر دیتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر ہے۔لندن اسکول آف میڈیسن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ کی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کی مقدار میں 15فیصد تک کمی کر کے امراض قلب سے موت کا خطرہ 40فیصد اور فالج کا 42فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو کر امراض قلب اور فالج کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو موت کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :