پاکستان
23 اپریل ، 2014

جیوٹی وی کیخلاف پیمرا کوشکایت پرکمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کا اظہار تشویش

جیوٹی وی کیخلاف پیمرا کوشکایت پرکمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کا اظہار تشویش

واشنگٹن …صحافیوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے جیو نیوز کے خلاف پیمرا میں شکایتی درخواست پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی شکایت کا نوٹس نہ لے، کمیٹی نے پاکستانی سیکورٹی ادارے سے بھی کہا کہ وہ پاکستان میں میڈیا کے اہم کردار کو تسلیم کرے اور کوریج کو سنسر کرنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے ہی الزامات کی تردید کرے۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے برداشت اور بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔

مزید خبریں :