پاکستان
23 اپریل ، 2014

سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی چیلنج کر دی

سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی چیلنج کر دی

اسلام آباد…سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید نے حافظ عرفات ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں شوکاز نوٹس ملا مگر وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا۔بلکہ حکومت نے صفائی کا موقع دیئے بغیر ہی برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت برطرفی کا حکومتی فیصلہ کاالعدم قرار دے کر بحالی کے احکامات جاری کرے۔

مزید خبریں :