23 اپریل ، 2014
لندن… لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پاکستان ڈیسک کی سربراہ مایا پسٹاکیا Maya Pastakya نے جیونیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ حامد میر نے انھیں گزشتہ تین سال کے دوران دو بار بتایا تھا کہ انھیں طالبان اور آئی ایس آئی دونوں سے خطرات لاحق ہیں،انھوں نے کہا کہ حامد میر نے مسلسل حساس موضوعات پر بات کی اور انسانی حقوق کے چیمپئن کے طور پر سامنے آئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت حامد میر پر حملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔