پاکستان
23 اپریل ، 2014

جیو کی ممکنہ بندش کے خلاف بلوچستان کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی تشویش

جیو کی ممکنہ بندش کے خلاف بلوچستان کے وزرا اور ارکان اسمبلی کی تشویش

کوئٹہ…بلوچستان کے وزراء اور اراکین اسمبلی نے جیو نیوز کی ممکنہ بندش کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ جیو ایک معتبر نیوز چینل ہے،اسے بند نہیں ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزرا ء اور اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اظہار رائے کو روکنا غیر جمہوری اقدام ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ جیو نیوز نے ملک کے ہر ایشو پر ہمیشہ غیر جابنداری اور حب الوطنی سے رپورٹنگ کی ہے،اراکین اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیو کو بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے کی سزا دی جارہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔بلوچستان کے وزرا اور اراکین کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کی ممکنہ بندش جمہوریت کیلئے خطرناک ہوگی اس لیے حکومت اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کودرست فورم پر افہام وتفہیم سے حل کریں۔

مزید خبریں :