پاکستان
23 اپریل ، 2014

کمیٹی تو پروٹیکٹ کا جیو نیوز کیخلاف پیمرا میں شکایتی درخواست پر تشویش

 کمیٹی تو پروٹیکٹ کا جیو نیوز کیخلاف پیمرا میں شکایتی درخواست پر تشویش

کراچی…صحافیوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے جیو نیوز کے خلاف پیمرا میں شکایتی درخواست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے پیمرا سے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی شکایت کا نوٹس نہ لے، کمیٹی نے پاکستانی سیکورٹی ادارے سے بھی کہا کہ وہ پاکستان میں میڈیا کے اہم کردار کو تسلیم کرے اور کوریج سنسر کرنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے ہی الزامات کی تردید کرے، کمیٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے برداشت اور بالغ النظری کا مظاہرہ کریں۔

مزید خبریں :