24 اپریل ، 2014
کراچی…وزیر خوارک سندھ جام مہتاب کا کہنا ہے ہڑتال جاری رکھنے والی ملوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے، شہر کے کئی ملیں گند م پیس رہی ہیں اور کراچی میں کسی صورت آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی میں وزیر خوارک جام مہتاب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چکی کے علاوہ کئی فلار ملرز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے شہر میں آٹے کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلار ملرز کی جانب سے فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے۔جام مہتاب کے مطابق ملرز یومیہ 80 گندم سے لدے ٹرک بلوچستان اور پنجاب اسمگل کر رہے تھے جس کی وجہ سے محکمہ خوراک نے گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبائی پابندی عائد کی۔وزیر خوارک نے مزید بتایا کہ فلار ملرز سندھ سے سستی گندم خرید کر پنجاب اور بلوچستان مہنگے داموں فروخت کررہے تھے۔غیر قانوی کام کرنیوالے ملرز فوڈ ڈیپارٹمنٹ پر الزام عائد کر رہے ہیں۔