پاکستان
25 اپریل ، 2014

کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے حامد میر کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا

کراچی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے حامد میر کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا

کراچی …پولیس کی تفتیشی ٹیم نے حامد میر کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔بیان میں حامد میر کی کراچی ایئرپورٹ آمد، حملہ اور اسپتال پہنچائے جانے تک تفصیل شامل ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر افران پر مشتمل پولیس کی تفتیش ٹیم نے حامد میر کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا ہے،حامد میر نے پولیس کی تفتیش ٹیم کو لگ بھگ ایک گھنٹے تک طویل بیان رکارڈ کرایا،بیان میں حامد میر کی کراچی ایئرپورٹ پر آمد، حملہ اور اسپتال پہنچائے جانے تک تفصیل شامل ہے،حامد میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑی میں ایئر پورٹ سے نکل کر جناح برج کے قریب پہنچا تو اچانک گولیوں کی آواز آئی، گاڑی کا شیشہ ٹوٹا تو پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی، حامد میر نے بیان میں کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور نے مجھے شدید زخمی حالت میں آغا خان اسپتال پہنچا دیا، صرف اتنا یادہے کہ مجھے اسٹریچرپر لٹایا گیا،اس کے بعد کچھ یاد نہیں،حامد میر کا پولیس کی تفتیش ٹیم کو دیا جانے والا بیان دوصفحات پر مشتمل ہے،پولیس کی تفتیش ٹیم نے دفعہ 161اور162کے تحت حامد میرکا بیان ریکارڈ کیا۔

مزید خبریں :