24 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور برطانیہ کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے معتلقہ ممالک میں موثر مارکیٹنگ کی جائے گی۔اسلام آباد ایوان صعنت وتجارت میں خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور برطانیہ بڑی تجارتی منڈیاں میں رسائی کے لیے از سر نو حکمت عملی طے کی جائے گی۔ حکومت برآمدات کے فروغ کے لیے ویلیوایڈیشن پر توجہ دے رہی ہے ۔صعنتوں کو درپیش توانائی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں مناسب رسائی نہ ہونے کی بڑی وجہ پاکستانی مصنوعات کا بہتر معیار کا نہ ہونا بھی ہے۔صعنتوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا اوراسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے متعلقہ وزراتوں کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔