پاکستان
25 اپریل ، 2014

تین سال میں 2500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

تین سال میں 2500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگلے تین برس کے دوران 2500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔چین کے تعاون سے لاہور میں ملتان روڈ پر میٹرو ٹرین چلے گی جس پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپو سنٹر لاہور میں ساوٴتھ ایشین انٹرنیشنل نمائش کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت سے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب اندھیرے دور ہوں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔پاکستانی سرمایہ کار توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن چلنا شروع ہو جائے گی۔ سعودی عرب نے بھائی چارے کی فضا کو بڑھانے کیلئے تحفے میں امداد دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کے تعاون سے فیصل آباد میں انڈسٹریل پارک اور موٹر وے کے قریب گارمنٹس سٹی بنایا جا رہا ہے جس سے ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

مزید خبریں :