25 اپریل ، 2014
پشاور…جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کچھ عناصر مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لوگ فوج کو مشکلات سے دوچار کررہے ہیں۔مرکز اسلامی پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور قوم کو مل کر ان عناصر کو ناکام بنانا ہوگا جو مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاسی برہمنوں کا راج ہے اور غریب کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔