پاکستان
25 اپریل ، 2014

ٹائمز میگزین میں 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری ، ملالہ یوسفرئی شامل

ٹائمز میگزین میں 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری ، ملالہ یوسفرئی شامل

نیویارک…معروف امریکی جریدے ٹائمزمیگزین نے سال2014 کیلئے دنیا کی100بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔حیران کن طور پر رواں سال اس فہرست میں دنیا کے طاقتور ترین سیاستدانوں میں سے کوئی بھی پہلی پوزیشن پر براجمان نہ ہوپایا اورامریکی گلوکارہ بیونسے نوئلز سب پر سبقت لے گئیں۔سنگر بیونسے نوئلز ناصرف سال2014کی سب سے بااثر شخصیت قرار پائیں بلکہ ٹائم میگزین کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔اس فہرست میں شامل دیگر بااثر شخصیات میں امریکی صدر باراک اوباما،ولادیمیر پیوٹن،پوپ فرانسس،ایڈورڈ اسنوڈن،آئی ایم منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ،آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لوپیٹا نیونگ،اسٹیو میکوئین،فٹ بالر کرسٹیانو لیونارڈو،جان کیری،اداکارہ کیری واشنگٹن،عبداللہ گل،سرینا ولیمزاور جرمن چانسلرانجیلا مرکل شامل ہیں۔اسکے ساتھ11ویں سالانہ فہرست میں فاکس نیوز کی میگن کیلی،عام آدمی پارٹی رہنمااروند کیجریوال،کورین لیڈرکم یونگ اَن،معروف مصنفہ اروندھتی روئے،بینڈیکٹ کمبروچ،حسن روحانی،ایمی ایڈمز،نریندر مودی اور ملالہ یوسفزئی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں :