27 اپریل ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے پک اپ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او آفس ڈیرہ اسما عیل خان میں رمک چیک پو سٹ پر بر آمد کیا گیا اسلحہ میڈیا کے سا منے بھی پیش کیا گیا ،جس میں 23 ہزار مختلف گو لیاں،2 کلاشنکوف، 9 پستول اور با رہ بور رپیٹر شامل ہیں۔ڈی ایس پی آصف محمود کے مطا بق اسلحہ دہشت گردی کے مقاصد میں استعما ل کیا جا نا تھا، دو نو ں ملزمان کا تعلق قبا ئلی علا قے درہ آدم خیل سے ہے۔