27 اپریل ، 2014
اکوڑہ خٹک…جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ آپریشن کریں وہ ملک کے دشمن ہیں، اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمران، فوج اور میڈیا ایک پیج پر ہیں تو فضل الرحمان اور سمیع الحق بھی ایک پیج پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیاچاہتی ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو،اور پاکستان میں اصل مسئلہ بھی امن قائم کرناہے۔بھارت میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونیوالی ہے، جبکہ افغانستان میں نئی حکومت آنیوالی ہے۔ ہماری فوج ہماری محافظ ہے،لیکن جولوگ کہتے ہیں کہ آپریشن کریں وہ ملک کے دشمن ہیں۔مدارس میں جنگ کی تعلیم نہیں امن کی تعلیم دی جاتی ہے۔