پاکستان
27 اپریل ، 2014

سنی اتحاد کونسل کے تحت پاک فوج اور آئی ایس آئی سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

سنی اتحاد کونسل کے تحت پاک فوج اور آئی ایس آئی سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

کراچی…سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر مظاہرہ کیا گیا۔پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے سنی اتحاد کونسل اور انجمن نوجوانان اسلام کے تحت مظاہرے میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما مولانا فیصل عزیزی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حامد میر نے اپنے بیان میں آئی ایس آئی کے سربراہ کو نامزد نہیں کیا ، ہم صحافت کی آزادی چاہتے ہیں بربادی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ اداروں کو نقصان پہنچایا جائے،مولانا اقبال نقشبندی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان زندہ ہے اور زندہ رہے گی، علامہ ارشاد غرمانی کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :