پاکستان
27 اپریل ، 2014

حامدمیر پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے،وزیراعلیٰ

حامدمیر پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے،وزیراعلیٰ

کراچی …وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ پولیس کی جانب سے اجلاس کوسینئر صحافی حامد میر پر حملے سے متعلق تحقیقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ حامد میر پر حملے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے موثر حکمت عملی بنائی جائے، جبکہ اس سلسلے میں عدالتی کمیشن کے ساتھ پورا تعاوٴن کیا جائے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مذاکرات کے باوجود دہشت گرد کراچی میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 66 فیصد کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :