27 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی میں ناردرن بائی پاس پرپولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس پر ملزمان ایک ٹرالر کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس موبائل وہاں پر پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو امجد بروہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ہونے والے ملزم سے اسلحہ بھی ملا ہے۔