28 اپریل ، 2014
تہران…ایرانی صدر حسن روحانی سے وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ سرتاج عزیز نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان اسکے استحکام کیلیے ضروری ہے،صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاک ایران سرحدپر خدشات دورکرنے کیلیے اقدامات کرناہونگے۔