پاکستان
28 اپریل ، 2014

پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہاریکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہاریکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

کراچی…پاک فوج اور آئی ایس آئی سے اظہاریکجہتی کیلیے ملک کے مختلف شہروں میں آج تیسرے دن بھی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے کیمپوں میں مقیم مہاجرین جموں کشمیر،جماعت الدعوء کے کارکنوں نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں الگ الگ مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں۔ شرکاء نے آئی ایس آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔نواب شاہ میں بھی جماعت الدعوہ کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔ شرکا نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں نعرے لگائے۔بدین میں جماعت الدعوہ کی جانب سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں ریلی نکالی گئی اور ایوان صحافت کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ بہاول نگر میں پریس کلب ممبران نے حامد میر اور آئی ایس آئی کے حق میں ستلج پارک سے رفیق چوک تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے حامد میر زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید خبریں :