پاکستان
28 اپریل ، 2014

دھمکی سے میڈیا کی آزادی سلب کرنیکی کوششیں تشویشناک ہیں،ہیومن رائٹس کمیشن

دھمکی سے میڈیا کی آزادی سلب کرنیکی کوششیں تشویشناک ہیں،ہیومن رائٹس کمیشن

اسلام آباد…ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ دھونس اور قانونی کارروائی کی دھمکیوں سے میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے کوششیں تشویشناک ہیں ، پاکستان میں بہت سے حلقوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیاہے ،سیکیورٹی خدشات کے باعث لوگ ملک چھوڑ کر جانے پر مجبورہو چکے ہیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کونسل کے سالانہ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انسانی حقوق کی صور ت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ اعلامیے کے مطابق حکومت کی کوئی سمت متعین نہیں واضح پالیسیوں کا فقدان ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی شرائط سے آگاہ نہیں کیا گیا،جبری گمشدگیوں اور لاشیں پھینکنے کے واقعات خیبر پختونخوا اور سندھ تک پھیل گئے ہیں ، انسداد دہشت گردی کی پالیسیاں شہریوں کو نشانہ بنانے کے بجائے ان کا تحفظ کرنے کے لیے ہونی چاہئیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلامیے میں انسانی حقوق کے کارکنوں ، پولیو ورکرز اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ کمیشن نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تناوٴ فوری ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

مزید خبریں :