28 اپریل ، 2014
کراچی…جیونیوزکے سینئراینکرپرسن حامد میرکی مختلف سیاسی اورسماجی شخصیات نے عیادت کی اور ٹیلی فون پر بھی خیریت دریافت کی ،مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جیونیوزعوام کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا۔اختر مینگل کا کہنا تھاکہ ملزمان بااثرکیوں نہ ہوں، تحقیقات شفاف ہونی چاہئیں۔لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم ماما قدیر بلوچ نے بتایا کہ حامد میر نے انہیں بھی دھمکیوں کے بارے میں بتایا تھا۔سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں کہ ملک کے سب سے بڑے نیوز چینل کو بند کرنا بڑی بدقسمتی ہوگی،حکومت سندھ حامد میرکیس کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں سنجیدہ ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے بھی حامد میر کو ٹیلی فون کیا ور ان کی خیریت دریافت کی جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ٹیلی فون پرخیریت دریافتکرتے ہوئیکہا کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلیے اکوڑہ خٹک میں خصوصی دعائیں کروارہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ جیونیوزعوام کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جاسکتا۔بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے حامدمیرسے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں تحقیقات شفاف ہونی چاہئے ،ان کا کہنا تھاکہ جنگ اورجیوکے خلاف حکومتی اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حامد میرسے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم حامد میرپر حملے کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی منتظرہے، انہوں نے کہا کہ فوج اور آئی ایس آئی کی اہمیت اپنی جگہ لیکن میڈیا کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاناچاہئے۔وائس آف بلوچستان مسنگ پرسن کے رہنما ماما قدیربلوچ نے کہا کہ حامد میرنے لاپتہ افراد کے بارے میں جرات مندانہ کام کیا ہے،پوری بلوچ قوم حامد میرکے لیے دعاگوہے۔