28 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے بجلی چوروں سے نمٹنے اور واجبات کی وصولی یقینی بنانے کیلیے کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کا حکم دے دیا۔ وزارت پانی و بجلی کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے کم سے کم متاثرکیاجائے۔اسلام آباد میں بجلی کی صورت حال سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کے بقایا جات کی وصولی اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔اس موقع پرتوانائی کی بچت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے جامع حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔