29 اپریل ، 2014
کراچی … ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں مگر ملک کی خاطر شہادت دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر سچل رینجرز میں یوم شہدائے پاکستان رینجرز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، سرحدوں کے باہر اور اندر جنگیں جاری ہیں۔ مگر ہمارے اندر ملک اور قوم کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی انہیں یاد رکھیں،تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر، آئی جی سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور افسران کے علاوہ تقریب میں رینجرز کے شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور اللہ کی راہ میں شہادت سے گریز نہیں کریں گے۔