29 اپریل ، 2014
اسلام آباد… وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے استحکام کے لیے پاک فوج اور عوام کے باہمی رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا،دفاع پاکستان کے مقدس مشن کے لیے قوم اپنی بہادر افواج کی پشت پر ہے۔ یوم شہدا کے موقع پر پاک فوج کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شہیدوں کا مقدس لہو مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کے دلوں میں دفاع وطن کا عزم زندہ رکھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آج یوم شہدا ء پر قوم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، شہدا ء مسلح افواج کے ماتھے کا جھومر ہیں۔