29 اپریل ، 2014
کراچی … محکمہ خوراک سندھ اور فلار مل مالکان کے درمیان تنازع طے ہوگیا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد فلارملرزنے 8 دن بعد ہڑتال ختم کردی۔ محکمہ خوراک سندھ کے سیکریٹری نصیر جمالی اور فلار ملرز کے پانچ رکنی وفد نے معاملات کے حل کے لیے مذاکرات کیے۔مذاکرات کے دوران سیکریٹری فوڈ نے فلار ملز مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہوں گی جبکہ فی مل ایک وقت میں 10ہزار گندم کی بوریوں کا اسٹاک رکھنے کی پابندی ہوگی۔ملرز نے الزام عائد کیا تھا کہ اندرون سندھ سے گندم کے ٹرک کراچی لانے پر راستے میں محکمہ خوراک ، ایکسائز اور پولیس حکام رشوت لیتے ہیں ، جس کے خلاف کراچی کی فلار ملوں نے احتجاجًا8 روز تک گندم کی پسائی روک رکھی تھی ،ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ملوں میں پیداواری عمل بحال ہونے سے آٹے کی رسد بہتر ہوگی اور اس کی قیمتوں میں بھی استحکام آئیگا۔