پاکستان
30 اپریل ، 2014

ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن معطل

ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کو اوایس ڈی بنانے کے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کے خلاف مقدمات سے متعلق رپورٹ حکومت سندھ کی مر ضی کے خلاف دینے پر انھیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔ شیرازی برادران نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے سابق وزیر اویس مظفر کے کہنے پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔ بشیر میمن نے اپنی رپورٹ میں ٹھٹھہ کے شیرازی برادران کے خلاف قائم ایک سو اٹھارہ میں سے ایک سو آٹھ مقدمات کو غلط قراردیا تھا ، بشیر میمن کی درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ نے انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دیا۔۔

مزید خبریں :