30 اپریل ، 2014
اسلام آباد…لاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے ڈی چوک پر دھرناآج تیسرے روز بھی جاری،دھرنے کے شرکاء نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔اسلام آباد کے ڈی چوک میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ڈیفنس آف ہیومیون رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ان کا دھرنا وزیراعظم کی وطن واپسی اور ان کے پیاروں کی باز یابی کی یقین دہانی تک جاری رہے گا۔دھرنے میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کئے گئے وعدے پورے کرے۔