پاکستان
30 اپریل ، 2014

لاہورہائی کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہورہائی کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور…لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مستردکردی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے قراردیاکہ عدالت نے وزیراعظم کوکوئی براہِ راست حکم جاری نہیں کیا۔عدالت نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل کرے۔لاہورہائی کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی سماعت ہوئی ،فیروزشاہ نے کالاباغ ڈیم تعمیر نہ کئے جانے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ہائی کورٹ آفس کااعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مستردکردی اور قرار دیا کہ عدالت نے وزیراعظم کوکوئی براہِ راست حکم جاری نہیں کیا۔عدالت نے حکومت کوہدایت کی تھی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل کرے۔ لاہورہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایاتھاکہ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :