30 اپریل ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ جوان ملک کی شان اور وقار ہیں۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد پاک افواج کے جوان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو نامساعد حالات وجان کی پرواہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردو ں کا مقابلہ کر تے ہوئے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔الطاف حسین زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔