01 مئی ، 2014
کراچی… پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن 1886ء میں امریکی ریاست شکاگو میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کے دوران گولیوں کا نشانہ بننے والے محنت کشوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں سیاسی جماعتوں اور مختلف اداروں و ٹریڈ یونیوں کے زیراہتمام ریلیوں، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں محنت کشوں کو درپیش مسائل، انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ اور مزدور دشمن قوانین کیخلاف آواز بلند کی جاتی ہے۔ یکم مئی کا دن مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر مناتے ہوئے دنیا کو 128سال ہوگئے ہیں لیکن آج بھی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے تو صورت حال انتہائی مایوس کن منظرنامہ پیش کرتی نظرآتی ہے جس کاازالہ کرنے کے لئے یہ دن منایا جاتا ہے۔