دنیا
08 اپریل ، 2012

بوگوٹا : بارودی سرنگوں سے آگہی کے لیے خصوصی میراتھن کا انعقاد

بوگوٹا : بارودی سرنگوں سے آگہی کے لیے خصوصی میراتھن کا انعقاد

بوگوٹا…دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا کر دشمن فوجیوں کو نشانہ بنانا ایک فوجی حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس سے فوجیوں کیساتھ ساتھ اکثر اوقات عام انسان بھی نشانہ بن جاتے ہیں ۔اسی خطرناک ہتھیار کی نشاندہی اور اس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ایک خصوصی میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔Lend your Leg 11kنامی اس میراتھن میں کولمبیا کے صدر اور معذور شرکاء سمیت 4ہزار افراد نے حصہ لیا جس کا مقصد مسلح گروہوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کی مخالفت اور انکی مستقل روک تھام کا مطالبہ پیش کرنا تھا۔

مزید خبریں :