دنیا
08 اپریل ، 2012

فرقہ وارانہ فسادات، بھارتی شہروں حیدر آباد اور سکندر آباد میں کرفیو نافذ

فرقہ وارانہ فسادات، بھارتی شہروں حیدر آباد اور سکندر آباد میں کرفیو نافذ

حیدر آباد (دکن) … بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے جڑواں شہروں حیدر آباد دکن اور سکندر آباد میں ہنگاموں کے بعد کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا، ایک عبادت گاہ کے قریب ہنگامے کے بعد ریاست آندھرا پردیش کے جڑواں شہروں حیدر آباد اور سکندر آباد میں کشیدہ صورتحال کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مذہبی مقام کے قریب ممنوعہ گوشت پائے جانے کے بعد ہنگامے شروع ہوئے ، اسی دوران 2 گروپوں کے افراد جمع ہوئے اور ایک دوسرے پر پتھراوٴ شروع کیا اورکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جس کے بعد دکانیں اور کاروبارہ مراکز بند کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے۔ سعید آباد اور مداناپت کے علاقوں میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر حساس علاقوں میں حالات پر قابو پانے کیلئے مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید خبریں :