08 اپریل ، 2012
سراجیوو…بو سنیا کے دارلحکومت سر ا جیوومیں بیس سال قبل جنگ میں مر نے والوں کو ایک انو کھے انداز میں یا د کیاگیا اور شہر کی سڑ ک کو ہزاروں خالی کرسیوں بھر دیا۔ انیس سو بیا نو ے میں بو سینیااور سر بیا کے درمیان ہو نے والی جنگ میں ہلا ک ہو نے والے افراد کی یا د میں شہر کی مر کزی شاہر ا ہ پر گیارہ ہزار پا نچ سو اکتا لیس سر خ کر سیاں رکھی گئیں جو مر نے والوں کو یا دکرنے کی علامت تھیں ۔ ان کر سیوں کی آ ٹھ سو پچیس قطاروں کی ترتیب دیکھ کر یو ں محسوس ہو رہا تھا جیسے شہر کی سڑ ک پر لہو بہہ رہا ہو۔واضح رہے کہ اس جنگ کے دوران سر بیین فو جو ں نے چوالیس ما ہ تک سراجیوو کا محا صر ہ جاری رکھا تھا جس کے دوران تقریبا ً چالیس لاکھ افراد کھانے پینے اور بجلی سے محر وم ہو گئے تھے جبکہ یہ دو سری جنگ عظیم میں کیے جانے والے روسی شہر لینن گراڈ کے محا صرے سے بھی طویل ترین محا صر ہ تھا ۔