02 مئی ، 2014
اسلام آباد…لاپتہ افرادکے لواحقین کا5روزسے جاری دھرناختم ہوگیا ہے ،آمنہ مسعودجنجوعہ کا کہنا ہے کہ دھرنا ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کی یقین دہانی پردھرناختم کیا،جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی وزیراعظم کی وطن واپسی پر ملاقات کرائی جائے گی۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے دھرناپانچویں روزتک جاری رہا۔ اس دوران گرمی اورآلودہ پانی پینے کے باعث کئی شرکابیمارہوگئے، ایک خاتون اورعمررسیدہ شخص کوبیہوش ہونے پراسپتال منتقل کردیاگیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک پر جاری دھرنے کے شرکا کاتعلق سندھ ،پنجاب اورخیبر پختوخوا سے ہے، ان میں بچے بھی شامل ہیں ۔ آلودہ پانی پینے کے باعث 6مرد اور 5 خواتین بیمار ہو گئیں تاہم انہوں نے اسپتال جانے سے انکارکردیا۔بیہوش ہوجانے پرایک خاتون اورایک عمررسیدہ شخص کواسپتال منتقل کردیاگیا۔ تاہم دیگربیمارافرادکوکیمپ میں ہی طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی اوراپنے پیاروں کی بازیابی کی یقین دہانی تک دھرناجاری رکھاجائیگا۔