دنیا
03 مئی ، 2014

یوکرین میں روسی مداخلت نیٹو کیلئے "فیصلہ کن لمحہ"ہے،امریکی وزیر دفاع

یوکرین میں روسی مداخلت نیٹو کیلئے

واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ یوکرین میں روس کی مداخلت نیٹو اتحادیوں کے لیے"فیصلہ کن لمحہ"ہے۔امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکاکے فوجی اخراجات دیگر 27 نیٹو اتحادی ممالک کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔چک ہیگل نے نیٹو اتحادیوں پرزوردیا کہ وزرائے خزانہ اوروزرائے دفاع کے اجلاس طلب کیے جائیں تا کہ فوجی اخراجات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جا سکے۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر براک اوباما ، نائب صدر جوزف بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ جان کیری نے نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں :