04 مئی ، 2014
نئی دہلی …بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ٹرین پٹری سے اترگئی ، حادثے میں 12 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع رائے گڑھ میں سرنگ کے باہر ہوا۔ ٹرین روہا ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ اس کا انجن اور چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 30سے زائد مسافر زخمی ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ حادثہ ٹرین کا کچھ حصہ سرنگ میں پھنسا ہوا ہے۔