05 مئی ، 2014
لاہور…لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے سمر کرکٹ کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔سمر کرکٹ کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز آج رات تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے ۔ سابق بالنگ کوچ محمد اکرم کیمپ سپروائز کریں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پی سی بی نے ایک ماہ طویل سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں سمیع اسلم، بابر اعظم، عمر امین اور اعجاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رات تک رپورٹ کریں گے۔مینجر اور چیف سلیکٹر معین خان کیمپ میں موجود ہوں گے جبکہ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کیمپ کی نگرانی کریں گے۔