Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
07 مئی ، 2014

سندھ کی دلچسپ ثقافتی روایت ”کانب“

سندھ کی دلچسپ ثقافتی روایت ”کانب“

حیدرآباد…دنیا بھر کے ممالک اپنی اپنی روایات اور ثقافت کے رنگوں سے بھرے پڑے ہیں۔ سندھ کی ایسی ہی قدیم اور دلچسپ ثقافتی روایت کانب کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔ سندھ اپنی ہزاروں سالہ قدیم تاریخ میں بے شمار ثقافتی اقدار اور تہزیبی روایات رکھتا ہے جن میں سے ایک روایات ہے "کانب“ یہ ایک نہایت دلچسپ روایت ہے جسے سندھ کے لوگوں نے اب بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ کانب نامی روایات میں سندھ کے لوگ اپنی چادر یا بڑے رومال کو اپنی کمر اور دونوں پاوں کے گرد لپیٹ کر کئی گھنٹے تک بیٹھے رہتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف ان کی تھکن دور ہوجاتی ہے اور انھیں سکون حاصل ہوتا ہے۔ یہ روایت یوگا سے مشابہت رکھتی ہے۔ ہزاروں سالوں سے دیکھتے آئے ہیں ہمارے باپ دادا بھی باندھتے تھے اس سے سکون ملتا ہے۔ گاوٴں میں زمین پر بیٹھتے ہیں اس کو باندھنے سے سکون ملتا ہے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔اس قدیم روایات کو اندرون سندھ میں نہایت اہمیت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے اسی لئے کانب سے پہلے اپنے والدین یا بڑوں سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ کانب کے آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے بڑوں کے درمیان کانب نہیں کیا جاسکتا۔یہ ایسے ہی نہیں باندھ لیتے ہیں بڑوں سے پوچھ کر لگاتے ہیں۔چار سفید داڑھی والے بیٹھے ہوں، والدصاحب ہوں تو چھوٹوں کو ان کے درمیان اجازت نہیں ہوتی۔ صوبہ سندھ کی ثقافت اورتہذیب اسے دنیا بھر میں منفردمقام بخشتی ہے۔ کانب بھی ایسی ہی ثقافتی روایت ہے جو برسوں سے چلی آرہی ہے اورآج بھی اسی طرح مقبول ہے۔

مزید خبریں :