پاکستان
08 مئی ، 2014

انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈووکیٹ سپردخاک

انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈووکیٹ سپردخاک

ملتان…انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈووکیٹ کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں گردی گئی۔ راشد رحمان کے قتل کے خلاف ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ پاکستان بار کونسل نے جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔انسانی حقو ق کمیشن ملتان کے سربراہ اور سینئر وکیل راشد رحمان کے قتل کے خلاف ملتان میں اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں وکلا نے احتجاجاً مقدمات کی پیروی نہیں کی جبکہ پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین چودھری رمضان نے جمعے کو ملک بھر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے راشد رحمان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔راشد رحمان کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جب وہ چوک کچہری پرواقع اپنے پرائیوٹ چیمبر میں موجود تھے۔ واقعے میں ایک جونیئر وکیل ندیم پرواز اور ملازم افضل زخمی ہوا۔ راشد رحمان کی نمازجنازہ جنرل پوسٹ آفس کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جس کے بعد انھیں شاہ حسن پروانہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔راشد رحمان کے قتل کے خلاف بھٹہ مزدورں کی جانب سے جی پی او گراونڈ کے باہر مظاہرہ کیا گیا اوران کے قتل کی شدید مذمت کی گئی۔ جبکہ سول سوسائٹی نے ملتان پریس کلب کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

مزید خبریں :