پاکستان
09 اپریل ، 2012

انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، صدر زرداری

 انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد … صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم دنیا سے علیحدہ ہو کر نہیں رہ سکتے، انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان لیڈرز آف ٹومارو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے، اگر کسی پر ایک انگلی اٹھاتے ہیں تو 3انگلیاں اپنی طرف بھی اٹھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دن ہی امداد نہیں تجارت کی بات کی تھی، ہم پاکستان کو ترقی پسند ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، ہم دنیا سے علیحدہ ہو کر نہیں رہ سکتے۔

مزید خبریں :