پاکستان
09 اپریل ، 2012

چیئرمین جسقم بشیر قریشی کا سوئم ، رتو ڈیرو سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

چیئرمین جسقم بشیر قریشی کا سوئم ، رتو ڈیرو سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

رتو ڈیرو … سندھ کے مختلف شہروں میں جسقم کے چیئرمین بشیرخان قریشی کے سوئم کی تقریبات منعقد کی گئیں، اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں بازار بھی بند رہے۔ جئے سندھ قومی محاذ کے مرحوم چیئرمین بشیرخان قریشی کے سوئم کی مرکزی تقریب ان کے آبائی گاوٴں رتوڈیرو میں ہوئی، جس میں مسلم لیگ ق کے رہنما غوث بخش مہر، قوم پرست رہنما غلام مرتضیٰ، عبدالواحد آریسر، قادر مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے بھی بشیر قریشی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے بشیر قریشی کے بیٹے سنان قریشی اور بھائی مقصود قریشی سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ حیدرآباد میں بھی قاسم آباد میڈیا سینٹر پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ نواب شاہ میں بشیر خان قریشی کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی جبکہ سوگ میں خیرپور ، سکھر اور بدین میں بیشتر کاروباری مراکز بھی بند رہے۔

مزید خبریں :