پاکستان
09 اپریل ، 2012

راولپنڈی : پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس

راولپنڈی … پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ہونے والی یہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس معمول کی سالانہ کانفرنس ہے، جو 4 روز جاری رہے گی۔ کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سرحدوں کے دفاع، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت قومی سلامتی کے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ اجلا س کے آخری 2 دن لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل اور کرنل سے بریگیڈئیر کے عہدوں پر ترقی کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :