پاکستان
09 اپریل ، 2012

سیکریٹری داخلہ مذاکرات: بھارت کا پاکستان سے تاریخ تبدیل کرنیکا مطالبہ

سیکریٹری داخلہ مذاکرات: بھارت کا پاکستان سے تاریخ تبدیل کرنیکا مطالبہ

کراچی … پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات اس مہینے نہیں ہو سکیں گے، بھارت نے سیکریٹری داخلہ مذاکرات 16 اپریل کے بجائے 22 مئی کے بعد رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت نے پاکستان کو پیغام بھجوایا ہے کہ سیکریٹری داخلہ مذاکرات کیلئے بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ 16 اپریل کو پاکستان نہیں آسکیں گے کیونکہ اس دن داخلی سلامتی سے متعلق بھارتی وزرائے اعلیٰ کا اجلاس ہے، جس کے بعد بھارتی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہوجائے گا جو 22 مئی تک جاری رہے گا۔ اس لیے بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ مذاکرات کیلئے 22مئی کے بعد کی کوئی تاریخ رکھی جائے۔

مزید خبریں :