پاکستان
12 مئی ، 2014

2013 کے انتخابات میں جمہوریت کے نام پر فراڈ کیا گیا،حافظ نعیم

کراچی …امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں جمہوریت کے نام پر فراڈ کیا گیا۔ تحریک انصاف 4 سیٹوں کی بجائے پورے ملک میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے۔عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ11مئی 2013 کو منعقدہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔ کراچی سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو صرف چار حلقوں کی بات کرنے کی بجائے ملک بھر میں ہونے والی بد ترین دھاندلی کے خلاف میدان میں اترنا چاہیے۔احتجاجی مظاہرے کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما اورکارکنان تحریک انصاف کے مظاہرے میں شریک ہوگئے۔

مزید خبریں :